سرگودھا پولیس کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 23:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سرگودھا پولیس نے متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کوگرفتارکرکے 7موٹر سائیکل برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پھلروان نے چوری کے 4 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان عامر اور ابو بکر کر گرفتار کر کے 3 موٹر سائیکل اور پانی والی موٹر جن کی کل مالیت 2 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد ہیں برآمد کر لی۔ اسی طرح تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم اسد کو گرفتار کرکے 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں جن کی کل مالیت 5 لاکھ3 ہزار روپے سے زائدہے برآمد کرلیں۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔برآمد مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں