سرگودھا، ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد

پیر 29 اپریل 2024 23:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس سرگودھامیں قائم مقام ڈی پی او، ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم نے کھلی کا کچہری کا انعقاد کیا اور آنے والے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری طورپر حسب ِضابطہ کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل کو سُنا اورموقع پر متعلقہ افسران،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کیں۔ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم نے کہاکہ میرے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ،کوئی بھی مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں فوری طورپرمجھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے،درخواست گزاروں کا مسئلہ میرٹ پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر تمام سرکلزکے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، تھانہ جات کے ایس ایچ اوزاورتفتیشی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں