منشیات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آر پی او سرگودہا

منگل 16 اپریل 2024 17:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) آر پی او سرگودہا شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ منشیات کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ لعنت پر اُمن معاشروں میں بگاڑ کا ایک سبب ہے جس میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 953مقدمات کا اندراج کر کے538 کلو گرام چرس،5.46 کلوآئس، 10کلوہیروئن،09کلو افیون،20 ہزارلیٹر شراب،1177 لیٹرلہن اور 6چالو بھٹیاں برآمدکی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اب تک سرگودھا ریجن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1327مقدمات درج کر کے74کلاشنکوف، 140رائفلز،1136پستول،134 بندوق بارہ بور،2کاربین،2 عدد خنجراور6215 عدد کارتوس برآمد کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پرامن معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات اچھی پولیسنگ میں بہت معاون ہوتی ہے۔ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کے لیے سرگودھا ریجن پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں