عالمی یوم مزدوراں کل ، آزادی صحافت کا عالمی دن 3 مئی کو منایا جائیگا

منگل 30 اپریل 2024 13:44

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سرگودھا سمیت ملک بھر میں عالمی یوم مزدور (کل) یکم مئی جبکہ آزادی صحافت کا عالمی دن3مئی کو منایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلیاں‘ سیمینار اور جلسے منعقد کئے جائینگے اور یکم مئی کے حوالہ سے مزدور رہنما ان ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کرینگے جبکہ تین مئی کو عالمی یوم صحافت کے حوالہ سے ملک بھر کے تمام پریس کلب میں اس دن کی افادیت کے حوالہ سے تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا اور نوجوانوں کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام ہوگا جس میں ملک کے نامور صحافی نوجوانوں کو صحافتی امور کے حوالہ سے بتائینگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں