سرگودھا ، نوجوان اور دوشیزہ کو ذبح کرنے کی واردات کا معمہ تاحال حل نہ سکا

منگل 30 اپریل 2024 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) گھر میں 21 سالہ نوجوان اور 19 سالہ دوشیزہ کو تیز دھار آلہ سے ذبح کر کے قتل کی واردات کا معمہ تاحال حل نہ سکا اور پولیس نے فرش پر ایک ساتھ پڑی خون میں لت پت دونوں نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا اور جائے واردات سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں وقوعہ کا سراغ لگانے میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے محلہ دروغہ والا کے گھر میں قصاب فیملی کی 19 سالہ دوشیزہ حنا نعیم اور آرائیں فیملی کے 21 سالہ نوجوان مہر یاسر منیر کو ایک ساتھ تیز دار آلہ سے گلے کاٹ کر ذبح کردیا گیا جن کے قتل کا معمہ تاحال حل نہ ہو سکا۔ پولیس نے فرش پر ایک ساتھ خون میں لت پٹ پڑی دونوں نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا اور جائے واردات سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں وقوعہ کا سراغ لگانے میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں