سرگودھا ، غیر قانونی ہائوسنگ سکیم میں تعمیرات سے منع کرنے پر سوسائٹی کے مالک کی سرکاری اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

منگل 30 اپریل 2024 14:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سرگودھا شہر میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیم میں تعمیرات سے منع کرنے پر سوسائٹی کے مالک نے سرکاری اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گیا جبکہ پولیس کے چھاپہ پر زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سرکار میں مذاحمت کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے۔

پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ 43 شمالی میں خضرحیات نے غیر قانونی ہاوسنگ سیکم بناکر تعمیرات شروع کر رکھی تھیں کہ بلدیہ کے انفور سمنٹ انسپکٹر علی عمران نے مالک سوسائٹی کو تعمیرات سے منع کیا تو مالک سوسائٹی خضر حیات نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گیا جس کی رپورٹ پرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ صدر کے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم قیصر کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی نے چک 94 شمالی میں چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سرکار میں مزاحمت کر دی اور جوانوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے جس پر پولیس نے تین نامزد سمیت 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں