ملک عابد حسین اعوان کی زیر صدارت سماجی تنظیم ’’برداشت‘‘ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

منگل 30 اپریل 2024 17:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سماجی تنظیم ’’برداشت‘‘ کی ماہانہ میٹنگ صدر ملک عابد حسین اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستحق ہونہار طلباء و طالبات کے تعلیمی اخراجات کیلئے کفالت کی جائے گی ،مستحق افراد کو ایک وقت کا کھانا کھلانے کیلئے رحمان پلازہ محمدی دستر خوان میں مالی معاونت کی جائے گی ،نوجوان وکلاء کیلئے قائد اعظم لاء کالج میں آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر’’برداشت ‘‘کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے حوالے سے اقدامات کیلئے نذیر ولسن کو کوآرڈینیٹر برائے برداشت انسانی حقوق ونگ مقرر کیا گیا جبکہ برداشت کے دائرہ کار کو توسیع دینے کیلئے نئی ممبرشپ کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر ملک عابد حسین اعوان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عتیقہ ریحان اور جنرل سیکرٹری طارق اعوان نے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم ’’برداشت‘‘ کو مزید فعال کرنے اور اجلاس میں طے پانے والے اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں