شہدادپور،8بچوں کی ماں کی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش

بدھ 21 ستمبر 2016 16:57

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) 8بچوں کی ماں کی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گاؤں صحبت عمرانی کی ایک عورت 8 ۔

(جاری ہے)

بچوں کی ماں شریمتی ڈھالن بھیل زوجہ چنو بھیل نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی ۔ زہریلی دوا پینے سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور منہ سے جھاگ نکلنے لگ گئے جس پراس کے ورثاء اس کو بے ہوشی کی حالت میں سمس اسپتال شہدادپور میں لے کر آئے ۔ جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر اس کو انتہائی تشویشناک حالت میں نوابشاہ ہسپتال کیلئے روانہ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں