شہداد پور ،مسلح ڈاکو دکانوں پر بیٹھے افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کرفرار

منگل 16 جولائی 2019 20:22

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) شہدادپور کے پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے دوکانوں پر دن دھاڑے تین مسلح ڈاکوئوں کی اسلحہ کے زور پر لوٹ مار، مسلح ڈاکو دکانوں پر بیٹھے افراد کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ، پولیس نے اطلاع ملنے پر علاقوں کی ناکہ بندی کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے علاقے برہون روڈ پر پولیس ٹریننگ کالج کے سامنے موجود دوکانوں پر دن دھاڑے تین مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی اور ان دوکانوں کے مالکان سیٹھ گیان مل ، سیٹھ واسو مل اور رضا ڈاہری کی دوکانوں پر بیٹھے افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور ان سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

دوکانوں کے مالکان نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے سانگھڑ روڈ ، برہون روڈ ، ٹنڈوآدم روڈ سمیت دیگر علاقوں کی ناکہ بندی کر دی۔ پولیس نے اس علاقے میں موجود زم زم پٹرول پمپ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرلی اور اس کی مدد سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں