شہدادپور: برہون روڈ پر 3 نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل چھین کر فر ار

اطلاع پر شہدادپور پولیس کا مختلف گاؤں پر چھاپے 6 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

منگل 31 دسمبر 2019 22:49

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2019ء) شہدادپور کے قریب برہون روڈ پر 3 نامعلوم مسلح افراد نے شجاع جکھرو کے قریب گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل چھین کر فر اطلاع پر شہدادپور پولیس کا مختلف گاؤں پر چھاپے 6 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شہدادپور کے قریب برہون روڈ پر گاؤں شجاع جکھرو کے قریب 3 نامعلوم مسلح افراد نے وقار لاکھو کو روک کر سی ڈی 70 موٹر سائیکل ماڈل 2018 اور ٹنڈوآدم کے رہائشی گل جان مری جو کہ موٹر سائیکل پر ٹوپیاں فروخت کرنے جارہا تھا مسلح افراد نے سخت تشدد کرکے سی ڈی 70 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے اطلاع پر ایس ایچ او شہدادپور بدرالدین برڑو نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ گاؤں بھاجی موری، گاؤں محرم رند، گاؤں لطیف کیریو میں چھاپے مارکر 6 مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لئے گئے چھاپے کے دوران کافی لوگ گھروں سے فرار ہوگئے، پولیس مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

#

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں