شاہی بازار میں واقع اکیڈمی کے گیٹ کے سامنے پراسرار گولی لگنے سے ساتویں کلاس کا طالب علم زخمی

منگل 25 جنوری 2022 00:14

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) شہدادپور کے شاہی بازار میں واقع محمددین ایجوکیشنل اکیڈمی اسکول کے گیٹ کے سامنے پراسرار گولی لگنے سے ساتویں کلاس کا طالب علم ریحان ولد ارشاد راجپوت شدید زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر سمس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے شاہی بازار میں واقع محمددین ایجوکیشنل اکیڈمی نجی اسکول کے گیٹ کے سامنے ساتویں کلاس کا طالب علم ریحان ولد ارشاد راجپوت کھڑا تھا کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شکار ہوگیا گولی ٹانگ میں لگی زیادہ خون بہنے کے باعث ریحان بہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سمس ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریحان کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں