جانتے ہیں پاور نیوٹرلز کے پاس ہے‘ لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ؛ عمران خان

جو لوگ ابھی مسلط ہوئے ہیں ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر جا رہے ہیں‘ آپ نے نہ روکا تو ملک تباہ ہو جائے گا ‘ تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی کہ ملک نیچے چلا جائے اور آپ کہیں ہم نیوٹرل ہیں۔ شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 2 جون 2022 16:11

جانتے ہیں پاور نیوٹرلز کے پاس ہے‘ لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ؛ عمران خان
شانگلہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 جون 2022ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی ہماری قوم مانتی ہے ، خیبرپختونخوا میں آزادی کی تحریک کی تیاری کر رہا ہوں ، جب تک صاف اور شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے ہم ان کو تسلیم نہیں کریں گے ، لوگ جانتے ہیں پاور نیوٹرلز کے پاس ہے اس لیے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس سازش کے تحت آپ لوگ آئے، تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی ، امریکہ کی خوشنودی سے آنے والوں کو کبھی نہیں مانیں گے ، ہم امپورٹڈ حکومت کو مانتے ہیں اور نہ ہی ہماری قوم مانتی ہے، اس لیے ہم نے بھرپور تحریک چلانی ہے ، خیبرپختونخوا میں آزادی کی تحریک کی تیاری کر رہا ہوں ، جب تک صاف اور شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے ہم ان کو تسلیم نہیں کریں گے ، آزادی کی تحریک تب تک چلے گی جب تک حکومت صاف شفاف الیکشن نہین کراتی ، پچھلے دو سال میں ہمارے ملک کی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا ، ہم خوف کےبت توڑکرصرف اپنےنظریےپرچلتےہیں ، شفاف انتخابات کے اعلان تک ہماری آزادی کی تحریک چلےگی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت بھی روس سے 30 فیصدکم قیمت پرتیل خریدناچاہتی تھی لیکن سازش سے ہماری حکومت ختم کردی گئی ، جب سے حکومت آئی ہے ہر شے مہنگی ہوئی ہے ، پاکستان امریکی اجازت کے بغیر روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتا ، ہمارے لوگ ڈرون حملوں میں مر رہے تھے کسی نے مذمت نہیں کی ، ہم ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے غلاموں نے مذمت تک نہیں کی ، اسی طرح شہباز شریف کبھی کشمیر پر بات نہیں کریں گے لیکن ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان 75سال پہلے ایک نعرے کے اوپر بنا تھا ، ہمارے دین کا راز کلمے میں ہے ، جھوٹ بولنا اور خوف کے بت پوجنا سب سے بڑا شرک ہے ، ہمارے دین میں شرک کی گنجائش نہیں ، میں پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے نکلا ہوں ، آزادی قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے کا نام ہے لیکن پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے اور ہندوستان نے چند روز پہلے 25 روپے لٹر قیمت کم کی ہے ، غلام ذہن ملک اور عوام کو نقصان پہنچاتے ہیں ، پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں ہم نے سب سے زیادہ روزگار فراہم کیا ، جو لوگ ابھی مسلط ہوئے ہیں ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ 

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں