شا نگلہ میں کرونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل گئی ،مختلف علاقوں میں تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ

مریض کرونا ٹیسٹ کرانے سے کترا نے لگے

بدھ 21 اپریل 2021 18:20

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2021ء) شا نگلہ میں کرونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل گئی ،مختلف علاقوں میں تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ ،مریض کرونا ٹیسٹ کرانے سے کترا رہے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں۔بازاریں سنسان اکثر احتیاطی تدابیر ہونے کے باوجود وباء میں اضافہ عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر ۔محکمہ صحت شانگلہ کے ٹیسٹنگ سسٹم بھی سست روی کا شکارصرف محکمہ کرونافنڈز نکلوانے میں مصروف عمل۔

416کرونا ٹیسٹس التواء کا شکار ۔صحت ماہرین کی محکمہ صحت شانگلہ کی کارکردگی پر سخت تنقید ،صحت عملہ کرونا وائرس جیسے حساس مرض کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہی جسکی وجہ سے وائرس میں ضافہ دیکھنے کو مل رہا ہیں۔محکمہ صحت شانگلہ کے مطابق شانگلہ میں تیسری لہر میں اب تک 156افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہے اور ماہرین کے مطابق یہ تعداد ہزاروں تک ہیں ۔

(جاری ہے)

الپوری اور پورن میں تین تین کرونا مریض اکسیجن پر ہیں جبکہ صرف بدھ کے روز 164افراد سے نمونے لئے گئے ہیں۔شانگلہ میں کرونا ٹیسٹ لیبارٹری نہ ہونے کیوجہ سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں سے نمونے لے کر انھیں سوات بھیجا جاتا ہے جو مسلسل التواء کا شکار ہیں چونکہ سوات مین کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری پر پورے ڈویژن کا رش ہیں تو دوسری طرف محکمہ صحت شانگلہ کے حکام اور عملہ اس میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ صحت کی غیرسنجیدگی پر انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہیں تو وہاں ماہرین صحت کی جانب سے بھی شانگلہ میں کرونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر وہ محکمہ صحت کو ذمہ دار قرار دے رہی ہیں اور مسلسل اموات سے سخت بے چینی پائی جارہی ہیں۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں