شانگلہ کے جنگلات میں لگی آگ میں ملوث ملزمان پر بھاری جرمانے ،جیل روانہ

جمعہ 10 جون 2022 00:09

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2022ء) شانگلہ کے جنگلات میں لگی آگ میں ملوث ملزمان پر بھاری جرمانے ،ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ۔شانگلہ کے مختلف مساجد میں جنگلات میں آگ لگنے کے پیش نظر احتیاط کرنے ،بچوں کو جلانے والی چیزیں نہ دینے کی اپیل ۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر شانگلہ انعام اللہ کی ہدایت پر محکمہ جنگلات الرٹ ،جگہ جگہ عوامی رابطہ مہم تیز ۔

عوام سے تعائون کی اپیل ۔شانگلہ کے جنگلات میں لگی آگ سے اس وادی کا حسن ختم ہوجائے گا ،شانگلہ کی عوام سرسبز شانگلہ کی سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعائون کریں اور اپنے جنگلوں کو محفوظ بنائے ۔ضلعی انتظامیہ شانگلہ ،محکمہ پولیس شانگلہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر شانگلہ انعام اللہ نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع شانگلہ میں مختلف مقامات پر آگ لگانے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا اسطرح کی کاروائیاں تمام ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہی گی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں حسین آحمد ولد شاہ زارین سکنہ شنگ تحصیل بشام کو کمپارٹمنٹ نمبر 12 شنگ بشام کے جنگلات میں آگ لگانے پر اسسٹنٹ کمشنربشام نے ایک لاکھ جرمانہ کے ساتھ پابند سلاسل(جیل) کیا جبکہ دوسرے ملزم باز محمد ولد شریف محمد سکنہ کنڈال منگہ تحصیل مارتونگ کو کمپارٹمنٹ نمبر 4 کنڈال منگہ کے جنگلات میں آگ لگانے پر کل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مارتونگ کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تیسرے ملزم وزیر محمد ولد فضل کریم سکنہ کٹکوڑ ولیج کونسل بونیر وال تحصیل چکیسر کو بھی کٹکوڑ کے جنگلات میں آگ لگانے پر کل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چکیسر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان بشام، مارتونگ اور چکیسر کے پہاڑوں کو اگ لگانے میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف جرم 436/427 اور فارسٹ ایکٹ 33(a) کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں