الپوری: صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی قافلے کی گاڑی کو حادثہ، تمام افراد محفوظ رہے

منگل 14 جون 2022 23:26

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2022ء) شا نگلہ لیلئی پیاز میئرہ سے واپسی پر صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی قافلے میں ایک گاڑی کو حادثہ،گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے،گاڑی میں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کے پبلک ریلیشن آفیسر نعیم الحق، انور خان میرہ، شرافت علی، پرویز خان سوار تھے۔

(جاری ہے)

تاہم تمام افراد محفوظ رہیں۔حادثہ مین روڈ سے کچھ فاصلے پر پیاز لیلئی لنک کچہ روڈ پر پیش آیا جس میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔منگل کے روز صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی جنگلات میں آگ سے متاثرہ علاقے کی دورے سے گاڑی لیلئی پیاز سے واپسی پر آرہے تھے کہ ان کے قافلے میں موجود جیپ کو حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہیں

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں