شانگلہ،مختلف میدانی علاقوں میں موسلادار بارش جبکہ پہاڑی بالائی سلسلوں پر ہلکی برف باری جاری

بدھ 13 مارچ 2024 22:14

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) شانگلہ کے مختلف میدانی علاقوں میں موسلادار بارش جبکہ پہاڑی بالائی سلسلوں پر ہلکی برف باری جاری ہیں،مین شاہرائوں سمیت دیگر سڑکوں پر سلائیڈنگ ہونے سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا،مواصلاتی نظام بھی متاثر،بجلی کی بھی حسب روایت آنکھ مچولی ۔سردی کی شدت بڑنے سے روزہ دار گھروں میں محصورہوگئے،مقامی پن بجلی گھریں بھی متاثر ہوگئی۔

شانگلہ کے بعض علاقوں میںژالہ باری کی بھی اطلاعات۔منگل اور بدھ کے درمیانی شب سے شروع ہونے والانیا سلسلہ شروع ہو گیا جس میں مختلف علاقوں میں کہی ہلکی اور کہی موسلادار بارش ہوئی جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر برف باری ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ایک طرف موسلا داربارش ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا توروزہ دار گھروں تک محدود ہو گئے شانگلہ کے صدر مقام الپوری سمیت مختلف بازارویران رہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے سلسلے کو ہفتے تک وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے ادھر دوسری جانب موسلادار بارشوں کے باعث الپوری خوازہ خیلہ الپوری بشام سمیت مختلف لنک اور دیگر شہراؤں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ ہوئی ہیں جبکہ امنوی خوڑ،لوئے خوڑ، خان خور سمیت چھوٹے بڑے دریاؤں کے پانی کی بہاؤں میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں