شانگلہ ضلع بھر میں موسلادھار بارش مون سون کا تیسرا دورانیہ شروع ہو گیا

جمعہ 15 اگست 2014 17:47

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء ) شانگلہ ضلع بھر میں موسلادھار بارش مون سون کا تیسرا دورانیہ شروع ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات سے شروع ہونے والی بارش جمعہ کے روز بھی جاری رہی جس سے موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا ہے موسم کی رت بدلی سے شانگلہ میں موجود سیاح خوش اور لطف اندوز ہورہے ہیں موسلادھار بارش سے رابطہ سڑکیں جگہ جگہ بند الپوری لیلونئی روڈ توا بنڑ کے مقام پر سلائیڈنگ سے وقتی طور پر بند مسلسل باشوں سے الپوری اور خان خوڑ میں نیچھلے درجے کا سیلاب ڈیم میں بھرائی سے پانی رانیال کے مقام پر گھروں میں داخل عوامی حلقوں اور اور گاؤں رانیال کے مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رانیال گاؤں کو غرق ہونے سے بچایا جائے اور اور ڈیم مین بھرائی سے صاف کیا جائے انہوں نے شانگلہ کے منتخب نمائندے اس مسئلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں