شریف برادران کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر کارکنوں کی بڑی تعداد برجیس طاہر کے گھرپہنچ گئی

پیر 23 نومبر 2020 12:59

شریف برادران کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر کارکنوں کی بڑی تعداد برجیس طاہر کے گھرپہنچ گئی
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف اور صدر مسلم لیگ نواز میاں محمد شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال کی خبر ملتے ہی حلقہ این اے 117میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد سابق گورنر چوہدری برجیس طاہر ایم این اے کے ڈیرے پر جمع ہوگئے کارکنان نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا اور گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا چوہدری برجیس طاہر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میی کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے جدوجہد میں شریف خاندان اور ان کی والدہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں انہوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا اپنی اولاد کی تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔وہ ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے مشکلات کا سامنا کیا مگر ہمت نہیں ہاری ۔محمد نوازشریف شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے آمین

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں