ضمنی الیکشن میں کسی صورت دھاندلی برداشت نہیں کریں گے ‘رانا تنویر حسین

حکومت ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا استعمال کر رہی ہے اس کے باوجود بھی 19فروری کو منہ کے بل گرینگے ‘رہنما (ن) لیگ

منگل 9 فروری 2021 15:53

ضمنی الیکشن میں کسی صورت دھاندلی برداشت نہیں کریں گے ‘رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں کسی صورت دھاندلی برداشت نہیں کریں گے ،حکومت ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا ناجائز استعمال کر رہی ہے اس کے باوجود بھی 19فروری کو منہ کے بل گریں گے ، 19فروری کا سورج مسلم لیگ (ن) کی فتح و نصرت لیکر طلوع ہو گا ،وزیر اعظم عمران خان بھی حلقہ این اے 75میں آجائیں تو ان کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اڑھائی سال میں ملک کی معیشت کوتباہ و برباد کرنے والے کس منہ سے عوام کا سامنا کر رہے ہیں ۔نا اہل حکمرانوں کی مجرمانہ نااہلی اور نالائقی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا ناتجربہ کا ر حکمرانوں نے ملک کو کئی دہائیاں پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے حلقہ این ای75 کے عوام کبھی بھی ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں