وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ‘چوہدری محمد زاہد سعید ایڈووکیٹ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:28

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد زاہد سعید ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں وکلاء کی عزت نفس مجروح کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے گی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی احتجاجی تحریک کے تیسرے روز منعقدہ جنرل ہاؤس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی صدر بار نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج رانا ظہیر احمد کے خلاف ہماری تحریک ان کے تبادلے تک جاری رہے گی اور وکلائ عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ملک محمد جاوید کھوکھر سابق صدر بار ایسوسی ایشن ملک نصر اللہ خان وٹو لالہ سعید اقبال سلیمی اور دیگر سینئر وکلائ نے بھی خطاب کیا دریں اثنائ تیسرے روز بھی وکلائ نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال کی

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں