شیخوپورہ سچا سودا میں سکھ یاتریوں کی آمد پر سیکورٹی پلان مرتب

جمعرات 22 نومبر 2018 22:43

شیخوپورہ۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کے سلسلہ میں سکھ یاتریوں کی گوردوارا سچا سودا آمد پر تمام سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نزیر خان نے کہا ہے کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سچا سودا گوردوارا کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والے تمام یاتریوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تقریبا 1000 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب سے تقریبا 1600 انڈین سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے سخت سیکورٹی حصار میں وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ گوردوارہ سچا سودا لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب سے آئے سکھ یاتریوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا جس کے لئے ضلعی گورنمنٹ کی طرف سے کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں