پی ٹی آئی کے سینئر رہنما الحاج ملک محمد اسلم بلوچ حج کی سعادت کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

منگل 20 اگست 2019 18:46

شیخوپورہ ۔ 20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) مرکزی انجمن تاجران ضلع شیخوپورہ کے چیئرمین و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما الحاج ملک محمد اسلم بلوچ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے، اہلخانہ عزیز و اقارب کے علاوہ مرکزی انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر حاجی محمد شفیق خان، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم، صدر انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید، محمد اسحاق مٹھو سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور تاجر برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیامنوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں مبارکبادپیش کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ حج بیت اللہ کی سعادت کے حصول سے جہاں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے وہاں حج معاشرتی آداب، دوسروں کی دلجوئی اور انسانیت کی خدمت کا بھی درس دیتا ہے مسلمانوں کی پستی اور زوال کا سبب دین اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے اگر مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں سیرت محمد عربی ? سے اپنا رشتہ و ناطہ مضبوط کرنا ہوگا،الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جو پاکستان کے ایشئن ٹائیگر بننے کے نعرے کو رد کرکے ملک کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم کیا ہے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر اب کشمیریوں کا ہی مسئلہ نہیں رہا بلکہ بین الاقوامی مسئلہ اور خطہ کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آگ اور بارود کا کھیل کھیل کر کشمیریوں کی آزادی کو سلب کررہا ہے مقبوضہ کشمیرجیل کا نقشہ پیش کررہی ہے، کشمیرمیں کرفیو نافذ کرکے انسانی بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے تعلیمی ادارے بند ہوچکے ہیں حکومت کی طرف سے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھانا اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی ہے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا فوری نوٹس لے اور بھارت کے خلاف سخت موقف اپنائے، انہوں نے پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعا کروائی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں