حکومت کا اصل ہدف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہے‘چوہدری برجیس طاہر

قائد نواز شریف کے گھرانے کے افراد سے جیلوں کو بھرنے کی خواہش کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے

اتوار 25 اگست 2019 14:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ مرکزی نائب صدرسابق وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہرنے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف نئی تحقیقات کے دروازے کھولنے کے حکومتی اقدامات سے ثابت ہو رہا ہے کہ مسلط کی گئی حکومت کا اصل ہدف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی. ہر گذرتے دن کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف حکومتی اقدامات میں تیزی آرہی ہی.

قائد نواز شریف کے گھرانے کے افراد سے جیلوں کو بھرنے کی خواہش کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نا اہل حکومت کے ہر انتقامی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کریں گیبرجیس طاہرنے کہا کہ بھارتی اقدامات سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ کشمیر کا سودا کیا جا چکا ہی. عوام کی توجہ کشمیر پر ہونے والی حکومتی سودے بازی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے حکمران حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی زبان بند کرنا چاہتی ہی.

پا کستان مسلم لیگ(ن) کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی. ملک نا اہل حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے عالمی تنہائی کا شکار ہوچکا ہی. کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کوعوام احتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی مشکل ہوگی. قوم کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مل کر جمہوری جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمہوریت پسند قوتوں پر بھی یہ لازم ہوچکا ہے کہ ملک کو غیر جمہوری طاقتوں کی حکمرانی سے بچانے کے لییمیدان میں نکلیں اور قائد محمد نواز شریف کے نظرئیے کو عوام کی سوچ بنادیں.برجیس طاہرنیکہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور تسلسل کے لئے میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے مشعل راہ بنیں گی اور پاکستان ایک حقیقی جمہوری ملک بنے گا-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں