رزق حرام کھانے والوں کی نسلوں کو بھی اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ‘ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ

جہاں پر آٹا بلیک میں فروخت ہونے کے بارے میں شکایت ملے گی وہاں دوکانوں اور سیل پوائنٹس کو سربمہر کر دیا جائے گا

جمعہ 15 جنوری 2021 11:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایسی دوکانوں اور سیل پوائنٹس پر فوری طور پر سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں پر آٹا بلیک میں فروخت ہونے کے بارے میں شکایت ملے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رزق حرام کھانے والوں کی نسلوں کو بھی اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضلع شیخوپورہ میں آٹا کی دستیابی کے بارے میں روزانہ رپورٹ بھیجی جا رہی ہے اگر کسی تاجر یا سیل پوائنٹ کے مالک کے بارے میں اوور چارجنگ کی رپورٹ ملی تو اس کے خلاف اب صرف ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوگی بلکہ اس کی دوکان یا سیل پوائنٹ کو بھی سربمہر کر دیا جائے گا اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ کی فلور ملوں کو اٹھارہ بوری فی باڈی کے لحاظ سے 840 ٹن گندم رعایتی قیمت پر مہیائ کی جا رہی ہے جس سے دس اور 20 کلو وزن آٹا کے 25 ہزار تھیلے بنا کر روزانہ ضلع شیخوپورہ کی مارکیٹوں میں فروخت ہو رہے ہیں صارفین کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ محلہ طارق روڈ چوک بڑا کھمبا اور شاہ کالونی کی دوکانوں اور سیل پوائنٹس پر بھی آٹا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ صارفین کے مطالبہ کے پیش نظر محکمہ خوراک ممکن ہو تو چمن چوک مین بازار میں آٹا کی سپلائی بڑھائے جہاں رات گئے تک آٹا کی فروخت ہوتی ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل ندیم اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شرجیل شاہد سمیت ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں تاجر برادری کے مرکزی رہنمائ چوہدری ماجد منظور کاہلوں سمیت متعدد تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی اجلاس میں مقامی افراد کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ گلی زرگراں میں راتوں رات بننے والی دو دوکانوں کی تعمیر غیر قانونی ہے تو انہیں فوری طور پر سربمہر کیا جائے اجلاس میں یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی اشیائ خوردونوش کی رفتار کا جائزہ لیا گیا

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں