صبح پارلیمنٹ کا اجلاس شام کو آرڈیننس آ جاتا ہے، رانا تنویر حسین

اس وقت پارلیمنٹ کی آئینی حیثیت ختم ہے ، ملک میں کوئی سیاسی نظام ہے نہ ہی جمہوری ،حکومت نے اداروں کو تباہ کر دیا ، چیئرمین پی اے سی تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بیٹھنے کو تیا ر ہیں ،لیگی کارکن انتخابات کی تیاری کریں اور پارٹی قائد کا پیغام کو گھر گھر پہنچا ئیں،میڈیا سے گفتگو

پیر 20 ستمبر 2021 23:07

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما،چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ ملک میں جب جب بھی شفاف انتخابات ہو نگے ملک وقوم کی خدمت کرنے پرعوام مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دینگے اور مسلم لیگ(ن) ہی کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار کا میابی اس کا واضح ثبوت ہے ملک میں نہ توکوئی سیاسی نظام ہے اور نہ جمہوری نظام ہے موجودہ حکومت نے جمہوری اداروں کو تباہ کیا ہوا ہے پارلیمنٹ کی آئینی حیثیت ختم کی ہو ئی ہے اور آرڈیننس فیکٹری لگائی ہوئی ہے کہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،صبح اسمبلی کا اجلاس ہو تا ہے رات کو آرڈینس آجاتا ہے اس وقت جمہوری نظام نہیں بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ملک میں ایک فاشسٹ حکومت ہے، حکمرانوں نے اسمبلی کی حثیت کو سابق ڈکٹیٹر ضیا ئ الحق کی شوریٰ سے بھی بدتر کیا ہوا ہے ہماری جدوجہد ملک میں آئین وقانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم چودھری ثنا اللہ ورک، چودھری عطا اللہ ورک کی ہمشیرہ ،مسلم لیگ(ق) کے صوبائی نا ئب صدر چودھری شکیل عطا اللہ ورک کی پھوپھو کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محود ڈوگر، حکیم سلیم اللہ، میڈیا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ، ملک نوید بگا ڈوگر کے ہمراہ ترگے والی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ ملک میں گورننس نام کی کو ئی چیز نہیں، لا اینڈ آڈر کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے بجلی وگیس اور پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ سے عوام کو جینا مشکل ہو گیا ہے لو گ ہاتھ اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کادوری ملتوی ہو نے شائقین کرکٹ کو مایوسی ہوئی ہے حکومت نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لئے فول ترین سکیورٹی اقدامات کئے تھے، پاکستان محفوظ ترین ملک ہے،نیوزی لینڈ حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بیٹھنے کو تیا ر ہیں مگر حکومت کی اپنی نیت صاف نہیں، انہوں نے کہا کہ کارکن اپنی عوامی مہم کو جاری رکھیں اور انتخابات کی تیاری کریں اور پارٹی قائد نواز شریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچا ئیں انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ کامیاب ہو گی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں