4 سالہ بچے کی جان بچانے والے ریسکیورز کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا

منگل 23 نومبر 2021 21:05

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) گزشتہ روز شرقپور روڑ مرادے کلاں کے قریب موٹرسائیکل حادثے میں 4 سالہ بچے سفیان کی کلینیکل موت سے جان بچانے کا وسیلہ بننے والے ریسکیورزکے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس شیخوپورہ میں تقریب کا انعقاد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے ریسکیو رز کو بہترین خدمات سرانجام دینے پران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے کہا کہ ریسکیو رز ہمارے قومی ہیروہیں۔ ریسکیو رز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔انہوں نے موٹرسائیکل حادثے میں بچے کی جان بچانے والے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن امِ لیلی، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن زاہد شان اور ریسکیو ڈرائیور مبشر اسلام کو شاباش دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر سید وقارالحسن شیرازی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں