نارنگ منڈی،چوری ،ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتیں ،لاکھوں کی نقدی ،دیگر سامان لوٹ لیا گیا

جمعہ 10 نومبر 2023 19:05

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) نارنگ منڈی میں چوری ،ڈکیتی اور نوسربازی کی وارداتیں ،لاکھوں کی نقدی دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مریدکے نارووال روڈ پر تھانہ نارنگ کے علاقہ چک بھلہ سٹاپ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح نامعلوم ڈاکوئوں نے الیکٹرونکس دوکان کے مالک اور انکے ہمراہ ارسلان امین نامی نوجوان سے 54ہزار نقدی لاکھوں کا سامان اور موبائل فون چھین لیے ،ڈاکو رات گئے تک لوٹ مار کرتے رہے جبکہ نارنگ گرڈ روڈ پر ملک عظیم کے بھائی ملک شکیل کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی اور دیگف قیمتی سامان چرا کر لے گئے مزید براں ڈالہ واہگہ میں نامعلوم چور نصیر احمد کسان کی پونے چار لاکھ روپے کی مونجی کی فصل کھیت سے چرا کر لے گئے فصل کاٹ کر کھلیانوں میں رکھی تھی کہ نامعلوم منظم گروہ ٹرکوں میں بھر کر فرار ہوگئے جبکہ محلہ مظفر آباد اور محلہ مسلم پارک کے دو گھروں میں نوسرباز دو نقاب پوش عورتیں اہل خانہ کو رقم دگنی کرنے اور بینیظیر انکم سپورٹس پروگرام سے رقم دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئیں نامعلوم نوسرباز عورتوں کا کوئی سراغ نہ لگ سکا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں