شکارپور ،ْ گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4 بچے جھلس گئے

متاثرہ بچوں کے اہلخانہ کا شکارپور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (سیپکو) کے خلاف احتجاج ،ْ نعرے بازی بھی کی

پیر 24 ستمبر 2018 13:49

شکارپور ،ْ گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4 بچے جھلس گئے
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں گھر کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4 بچے جھلس گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ شکارپور کے داون شاہ محلہ میں پیش آیا جہاں گھر پر بجلی کی تاریں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس گئے ،ْہائی ٹینشن تاریں گرنے سے متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچوں کے اہلخانہ نے شکارپور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (سیپکو) کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔حالیہ دنوں میں کرنٹ لگنے سے بچوں کے جھلسنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔رواں برس 31 اگست کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کا رہائشی ایک 11 سالہ بچہ حارث بھی کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھاجس کے نتیجے میں اس کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے تھے اس سے ایک دن قبل بھی کراچی کے علاقے احسن آباد کا رہائشی 8 سالہ عمر بھی سڑک پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھاجس کے نتیجے میں اس کے بھی دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے تھے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں