آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیئے چار کشمیری شکارپور میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے

جمعہ 18 جون 2021 22:00

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیئے چار کشمیری شکارپور میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے، ہائی اسکول نمبر ون میں بوتھ قائم کیا گیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شکارپور احمد علی عباسی کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو ہونے والی الیکشن کے لیئے شکارپور میں رہنے والے چار کشمیریوں کے لیئے ہائی اسکول نمبر ون میں بوتھ قائم کیا گیا ہے، جہاں پر شکارپور میں بسنے والے آزاد کشمیر کے لوگ اپنے ووٹ کا حق اد کریں گے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں