شکار پور،مسلح افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے 2اہلکار زخمی

اتوار 10 مارچ 2024 17:55

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) شکار پور میں مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع شکارپور کے اسٹور گنج تھانے کی حدود ٹاروپور محلہ میں گشت کے دوران دومسلح افراد نے اچانک پولیس وین پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرار ہونے گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں اہلکاروں میں شمس الدین لہر، اور محمد طاہر شامل ہیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے فوری طور پرسول ہسپتال شکار پور منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا، تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں