سیالکوٹ،محکمہ زراعت کی بند گوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 13:11

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نےقومی خبر رساں ادارے اے پی پی سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکار بند گوبھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو سے تین مرتبہ فصل کو پانی لگاتے رہیں جبکہ بعد ازاں آبپاشی کاوقفہ بڑھا کر 15 دن تک کر دیا جائے تاکہ بیج کی بہترین روئیدگی کے بعد شاندار فصل حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ جہاں مختلف کیڑے مکوڑے فصلات کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں وہیں سب سے زیادہ نقصان جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہوتاہے جو پانی، کھا د اور ہوا و سپرے میں سے بہت بڑا حصہ ہضم کرجاتی ہیں اس طرح کاشتکاروں کو جہاں اضافی مالی بوجھ اٹھاناپڑتاہے وہیں فصل بھی کم حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کا فیلڈسٹاف ہمہ وقت کاشتکاروں کی خدمت کیلئے حاضررہتاہے لہٰذاکاشتکار ان کی خدمات سے کسی بھی وقت بلاجھجک استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں