سستا رمضان بازار،خورونوش کی غیر معیاری اورمضر صحت اشیاء مارکیٹ کے حساب سے فروخت

منگل 7 جون 2016 14:56

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جون۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے لگنے والا سستا رمضان بازار میں خورد نوش کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیئا عام مارکٹ کے حساب سے فروخت ہونے لگی پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلف دینے کے نام پر بے وقوف بنایا ہوا ہے تمام اداروں کے ملازمین کی رمضان بازار میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کاموں کے لیئے آنے والے سائیلوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ایسے سستے رمضان بازاروں کو فوری ختم کر دینا چاہیے عوامی و سماجی حلقوں اور رمضان بازار میں موجود عوام کا رد عمل تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شریف کی خصوسی ہدایت پر پسرور شہر میں لگنے والے سستے رمضان بازار میں خورد نوش کی غیر معیاری اور مضر صحت اشئیا کی باہر عام مارکٹ سے مہنگے داموں فروخت کا انکشاف بازار میں خریدداری کرنے کے لیے آنے والی خواتین کبری ۔

(جاری ہے)

صدف۔ کرن ۔اور نگہت نے آن لائن کو بتایا کہ رمضان بازار میں حکومت نے سب سے زیادہ ریلف آٹے میں دیا ہے جو کہ غیر معیاری ہے اس آٹے سے بد بو آتی ہے آٹے کے علاوہ چینی میں عام مارکٹ اور سستا رمضان بازار میں کوئی خاص فرق نہیں ہے سبزیاں بھی ٹھرڈ قسم کی ہیں صرف یو ٹیلٹی سٹور کے لگنے والے اسٹال پر گھی اور دالوں پر عوام کو قدرے ریلف دیا گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ اس سے اچھا ہوتا کہ پنجاب حکومت اوپن مارکٹوں میں رمضان المبارک کے ماہ میں عوام کو ریلف دیتے حکومت نے عام مار کیٹ سے ایک دو روپے کا ریلف دے کر عوام کو بے وقوف بنایا ہوا ہے یہ سستے رمضان بازار صرف سیاستدانوں اورانتظامیہ کے فوٹو ششن تک ہی محدود ہے حکومت نے رمضان بازار کے نام پر محکمہ مال سمیت تمام محکموں کو رمضان بازار میں قید کر کے رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے کاموں کے لیے آنے والے سائیلوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور دوسری طرف ایم این اے ایم پی اے ڈی سی او اسٹنٹ کمشنر ان لگنے والے رمضان بازاروں کے دورے کر کے عوام کے ٹیکسوں سے ٹی ڈی اے حاصل کرتے ہیں جو کہ حکومتی خزانے پر بوجھ ہے ان رمضان بازاروں سے غیریب عوام کو اتنا ریلف نہیں ملتا جتیناسرکاری ملازمین ٹی ڈی اے حاصل کر لیتے ہیں اس پرعوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے ان عوام کو بے وقوف بنانے والے رمضان بازاروں کو ختم کرنے یا اس میں عوام کو حقیقت میں ریلف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں