سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجر ایڈمن ایچ آر شرجیل بشیرکا ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کا ہنگامی دورہ

جمعرات 2 مئی 2024 15:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف نواز کی خصوصی ہدایت پر مینجر ایڈمن ایچ آر شرجیل بشیر نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے متعلق جائزہ لیا اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے سپر وائزر اور زونل انچارج کو ہدایات جاری کیں اور ورکروں کی حاضری بھی چیک کی ۔

(جاری ہے)

ایس ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیم کی جانب سے یونین کونسلزکے تمام کوڑا پوائنٹس کی صفائی کو یقینی بنانے کے بعد چونا کاری بھی کی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا اور کمیونیکیشن موبلائزیشن ونگ فیلڈ میں متحرک ٹیم کا آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کرنا اور مناسب و ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔صفائی کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1139 اور واٹس ایپ نمبر 03179994240 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں