محکمہ زراعت کی لہسن کی فصل کی برداشت رواں ہفتہ میں شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 2 مئی 2024 14:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت رواں ہفتہ میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اب جبکہ اپریل کامہینہ ختم ہوچکاہے لہذالہسن کی فصل پوری طرح پک کر تیار اور پودے کے پتے خشک و بھورے رنگ کے ہورہے اور فصل برداشت کے لئے تیار ہورہی ہے اسلئے لہسن کی فصل کو آبپاشی بندکرتے ہوئے رواں ہفتہ سے اس کی برداشت کا آغاز کردیاجائے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار احتیاط کے ساتھ کھرپوں کی مدد سے زمین کو کھودکر گٹھیاں نکال لیں اور انہیں خشک کرنے کے لئے کسی سایہ دار جگہ پر پھیلادیاجائے۔انہوں نے کہا کہ لہسن کی گٹھلیوں کو کم سے کم تین سے چار روز کے لئے خشک کیاجائے اورجب اوپر سے چھلکے آسانی کے ساتھ اترنا شروع ہوجائیں تو گٹھلیوں کو پتوں سمیت باندھ کر خشک اور ہوادار جگہ پرسٹور کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نمی کی حالت میں لہسن کو سٹور کیاجائے گا تو اس کے گلنے سڑنے اورخراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں