آزادی مارچ اوردھرنے میں بھر پورشرکت کریں گے ،عوام نے سلیکٹیڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کرلیا،شبینہ زکریا بٹ

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:18

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اوردھرنے میں بھر پورشرکت کریں گے عوام نے سلیکٹیڈ حکومت سے نجات کا فیصلہ کرلیا پاکستانی قوم نے یہ 13ماہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ اذیت میں گزارے ہیں حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی قوم ریلیف اورتبدیلی کو ترستی رہی لیکن سلیکٹیڈ وزیراعظم بڑے عہدے کا شوق پورا کرنے میں کھوئے ہوئے ہیں 27اکتوبر کو پورے ملک سے اسلام آباد قافلے جائیں گے جہاں مارچ بھی ہوگا اوردھرنا بھی دیں گے یہی ہمارے قائدین کا حکم اورپیغام ہے مسلم لیگ (ن) اپنی پوری قوت سے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اوردھرنے میں شامل ہوگی میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا نواز شریف کا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نظریہ چلے گا تو ملک آگے جائے گا سلیکٹیڈ حکمران جتنا مرضی شریف خاندان پر ظلم کرلیں (ن) لیگ کو دبالیں نوازشریف اورمریم نواز ،حمزہ شہباز ظلم کے سائے میں سرخرو ہو کرنکلیں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) جھکے گی نہیں ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے اندر کوئی جنگ نہیں شہباز شریف اپنے لیڈر اوربڑے بھائی کے حکم پر مرمٹنے والے بھائی ہیں قوم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اوراسے ہی اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے اورساتھ ساتھ نواز شریف کو وزیراعظم اورشہباز شریف کو خادم اعلیٰ بنا نا چاہتی ہے لہذا حکومت مستعفی ہو اورنئیء الیکشن کا اعلان کرے یہی ملکی مفاد میں بہترین اقدام ہوگا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں