نوازشریف بہت جلدصحت یاب ہوکر وطن واپس آئیں گے ،چوہدری محمد اکرام

منگل 18 فروری 2020 00:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی ومسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر چوہدری محمد اکرام نے کہا کہ ان شاء اللہ میاں نوازشریف بہت جلدصحت یاب ہوکر وطن واپس آئیں گے اورپارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔ حکومت مریم نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دے تاکہ وہ اپنے والدکی عیادت کرسکیں اورمشکل کی اس گھڑی میں ان کے بہترین خدمت کرسکے ۔

حکومت نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے سے گریز کرئے اورانسانیت کے ناطے مریم نوازکو اپنے والد سے ملنے کی اجازت دے۔ میاں نوازشریف نے وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاتھا،سلیکٹڈ یادرکھیں ہماراقائدجلدواپس آرہاہے اورایک مرتبہ پھرمسنداقتدارپرضروربیٹھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا،تقریب میں سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، سابق صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد اکرام نے کہا کہ حکمرانوںنے ملک کی ترقی کا سفر روک دیا ہے جس کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،بجلی کا چند ہزار روپے کا بل نہ دینے والے کو تو پکڑ کر جیل بھیج دیا جاتا ہے مگر ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لادنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑرہی ہے۔وزراء بداخلاقی اور نااہلی میں ساری دنیا کے وزارء کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں