عمران خان پاکستان کو برباد کرنے پر تلاہوا ہے،عظمیٰ بخاری

دوسال میں عوام کو ایک پل کا سکھ نہیں دے سکا سلیکٹیڈ حکمران اورحکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتے ،ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب

پیر 26 اکتوبر 2020 18:46

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) مسلم لیگی رہنما وترجمان مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو برباد کرنے پر تلاہوا ہے دوسال میں عوام کو ایک پل کا سکھ نہیں دے سکا سلیکٹیڈ حکمران اورحکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتے احتساب کی گردان کرتے ہیں مگر احتساب نہیں انتقام لیتے ہیں یہ آٹا ،گھی ،دالیں ، چینی ،پیٹرول ،ادویات کو مہنگائی کر کے نیا پاکستان بنارہے ہیں لوگوں کے لیے روٹی کا حصول مشکل بنا ہے یہ مافیا ملک اوروسائل کو لوٹ رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے شبینہ زکریا بٹ کی قیادت میں لاہور میں ملنے والے خواتین کے وفد سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی بیٹی اورہماری لیڈر ہے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کو جس طریقے سے بے جا گرفتار کیا چادراورچاردیواری کو پامال کیا اوران کی پرائیویسی میں مداخلت کی اوربھونڈے اندا ز میں گرفتار کیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں دونوں خواتین رہنمائوں نے کہا عوام کی حکمرانی آنے والی ہے سلیکٹیڈ حکمران اب بس جانے والا ہے سلیکٹیڈ اورسلیکشن کرنے والے دونوں مایوس اورپریشان ہیں گوجرانوالہ ،کراچی اورکوئٹہ کے عوامی جلسوں نے ان نااہل حکمرانوںکی نیندیں حرام کردی ہیں انشا ء اللہ لاہو ر میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی 72سالہ تاریخ کا سب بڑا جلسہ ہوگا بلکہ سلیکٹیڈ حکمران اوراس کی حکومت کے خلاف ملک گیر ریفرنڈم ثابت ہوگا لاہور جلسہ کے بعد یہ نااہل حکومت ایک منٹ بھی برقرار نہیں رہے گی حکمران جان لیں نواز شریف جھکے گا نہ مریم گھبرائیں اورنہ ہی مسلم لیگی کارکنوں کے حوصلے پست ہوں گے اس موقع پر انہوںنے اورنج ٹرین چلنے پر زندہ دلان لاہور کو مبارکباد دیتے اورشہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا میاں شہبا ز شریف نے لاہور شہر کو بدل ڈالا نواز شریف ،شہباز شریف تم نے کمال کردیا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں