نائب تحصیلدار سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

پیر 15 اپریل 2024 13:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) نائب تحصیلدار سیالکوٹ وقار احمد ناگرہ نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل،سبزی و پھلوں کی قیمتوں، معیار و مقدار اور طلب و رسد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں