تھانہ سمبڑیال کی منشیات کے خلاف کارروائی ،1060گرام چرس برآمد

پیر 29 اپریل 2024 14:11

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) تھانہ سمبڑیال نے منشیات کے خلاف کارروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کے احکامات پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران سمبڑیال پولیس نے دوران گشت و چیکنگ وزیر آباد روڈ نزد گریڈ اسٹیشن ملزم محمد عمران انصاری سے 520 گرام چرس اور ڈسکہ روڈ نزد ورسالکے امامت علی سے 540 گرام چرس برآمد کرلی ہے، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں