سیالکوٹ، ٹرین کی زد میں آ کرمعذور نوجوان شدید زخمی

پیر 29 اپریل 2024 13:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں ٹرین کی زد میں آ کر ذہنی معذور نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ سمبڑیال ریلوے سٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب ایک ذہنی معذور نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ 22 سالہ علی رضا ولد تنویر جو سمبڑیال کا ہی رہائشی ہے ذہنی معذور شخص ہے جو ٹرین سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد سول ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں