سمبڑیال میں 2 نامعلوم ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ،مقدمہ درج

پیر 29 اپریل 2024 14:12

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سمبڑیال میں دو نامعلوم ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد فیضان ولد راشد محمود نے درخواست دی کہ ڈسکہ کے قریب گندی نالی محلہ سلیم پورہ جا رہا تھا کہ پیچھے سے موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے آکر مجھے روکا اور اسلحے کے زور پر میری بائیک سی ڈی 70 نمبر اے پی این 6008 چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں