سیالکوٹ، ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقی پانےوالےٹریفک اسسٹنٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 17:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سیالکوٹ ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقی یاب ہونے والےٹریفک اسسٹنٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او سیالکوٹ اور فیملی ممبران نے رینک لگائے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں اسسٹنٹ ٹریفک وارڈن سے ٹریفک وارڈن کے عہدہ پر ترقی پانے والے 5 افسران کے اعزاز میں ایک پروقار، سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ترقی یاب ہونے والے افسران کے فیملی ممبران کے ہمراہ انہین نئے عہدے کے رینک لگائے۔ڈی پی او سیالکوٹ نےافسران کو مبارکباد دی،ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ پولیس سروس میں محکمانہ پروموشن درحقیقت ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے لہٰذا پروموٹ ہونے والے افسران قانون کے یکساں نفاذ، میرٹ کی پاسداری اور بہترین سروس ڈلیوری سے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کو شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں