سیالکوٹ، تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 15 اپریل 2024 20:12

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے تندوری روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب 100 گرام وزنی فی روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام وزنی فی نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کی بہتر فصل اور رسد کے پیشِ نظر روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں