سید ارسلان اقبال نے پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد سے آر جے شپ کی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ریڈیو پاکستان سیالکوٹ کے آر جے سید ارسلان اقبال نے پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد سے آر جے شپ کی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے، اسٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم101ریڈیو پاکستان سیالکوٹ احمد رضا عامر چیمہ نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ کی جانب سے انہیں تربیتی سرٹیفیکیٹ دیا،اس موقع پر سینئر پروڈیوسر سید عابس رضا کاظمی اور پروگرام پروڈیوسر انجم چوہدری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم101ریڈیو پاکستان سیالکوٹ احمد رضا عامر چیمہ اور ریڈیو پاکستان سیالکوٹ کی ٹیم نے سید ارسلان اقبال کو تربیت مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں