سیالکوٹ، کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 12:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ جواہر علی نے”اے پی پی“کو بتایا کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونے والی بعض دیگر فصلوں کی طرح ایک اہم اور نقدآورفصل ہے جسے پنجاب اورسندھ میں وسیع رقبے پر کاشت کیاجاتاہے لہذا اگر پنیری کی بروقت کاشت یقینی بنائی جائے توکاشتکار بہترپیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کئے جائیں تو اس وقت ان کا قد10سے 12سینٹی میٹرہوناچاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگادیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں