سیالکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، عورت زخمی

منگل 30 اپریل 2024 15:18

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی عورت کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈسکہ روڈ پر واقع گائوں موضع بٹر میں پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار اطلاع ملتے ہی وقوعہ پر پہنچے اور زخمی عورت کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

55 سالہ متاثرہ رخسانہ زوجہ یعقوب نے بتایا کہ اس کا پڑوسیوں سے معمولی جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے طیش میں آ کر میری ٹانگوں پر گولیاں مار دیں جس سے عورت کی دائیں ٹانگ اور بائیاں ٹخنہ زخمی ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے بعد مریضہ کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں