سی ای اومحکمہ ہیلتھ سیالکوٹ کا انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ریحان اظہر نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوراقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو اقدامات کے سلسلے میں سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی ایس او پیز پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈینگی وائرس سے بچا جا سکے۔ انسدادڈینگی اقدامات کے سلسلے میں ٹیموں کی جانب سے عوام میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے جس کا مقصد عوام کو ڈینگی سےبچاؤ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں