کیسکو سبی کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن ،سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے گئے

بدھ 26 اپریل 2017 16:59

کیسکو سبی کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن ،سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے گئے
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) کیسکو سبی کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن ،سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے گئے ،لاکھوں روپے جرمانے کی شکل میں وصول ،درجنوں بجلی چور وں کوحوالات کی سیر کرادی گئی،تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر کیسکو بلوچستان رحمت اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او کیسکو غلام مجتبیٰ رند ،اسپیشل مجسٹریٹ امام داد بگٹی نے سینئر لائن مین شاہد گشکوری،موسیٰ خان و دیگر عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں جناح روڈ ،اتم چند روڈ،ہندو محلہ،محلہ قصاباں ،گنپت رائے رود،مسجد روڈ ،صحبت سرائے روڈ ،جیل روڈ اور چاکر روڈ کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سینکڑوں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اور سینکڑوں کنکشن منقطع کردئیے گئے ،جبکہ درجنوں بجلی چوروں کو حوالات کی سیر کرادی ،کیسکو کے گرینڈ آپریشن کے دوران لاکھوں روپے کا ریونیو وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیا گیا ہے اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو غلام مجتبیٰ رند نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کیسکو کا آپریشن بلا امتیاز تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ سارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے ذمہ کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بناکر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں اور بجلی چوروں کی نشاندہی کرکے قومی مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کیسکو کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں