لیاقت علی لغاری اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایڈمن)تعینات، موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء)لیاقت علی لغاری اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایڈمن)تعنیات، موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا، سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے خیرمقدم،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن نے لیاقت علی لغاری کی سابقہ شاندار کارکردگی اور عوام کی خواہشات کے مطابق دوبارہ لیاقت علی لغاری اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایڈمن)تعینات کردیا ہے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایڈمن)لیاقت علی لغاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے سبی کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے موصوف کو دوبارہ سبی میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایڈمن)تعنیات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں