آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 جون 2016 19:48

سبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔04جون۔2016ء) :آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ جاری ،فیڈریشن نے کارکنوں نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں ضلعی صدر سلیم رئیسانی کی قیادت میں ڈویژنل سول ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا،سول ہسپتال میں ایمرجنسی کے علاوہ کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا چودہ نکاتی مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے پیرا میڈیکلاسٹاف فیڈریشن کے صدر سلیم رئیسانی کی قیادت میں کارکنوں نے سول ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے صدر سلیم رئیسانی ،عبدالغفور چاچڑ،قادربخش لونی ،فیاض احمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ صوبائی ڈیمانڈ تین چارماہ قبل پیش کیے گئے تھے جس پر صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی ہوئے لیکن مسائل جوں کی توں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ میں مشتہر شدہ پوسٹو ں پر تعیناتی این ٹی ایس کے ذریعے کیے جائیں تاکہ اہل افراد بھرتی ہو سکے صوبے کے دیگر محکموں کی طرح پیرامیڈیکس کو الاؤنسسز اور دیگر مراعات دیے جائیں اور ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے صوبے کے ڈاکٹرز اور فارماسسٹ کی طرح پیرامیڈیکس کو بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے کوٹہ برائے حج میڈیکل مشن دوسرے صوبوں کے کوٹہ کے برابر کیا جائے اور سن کوٹہ پر لواحقین کو بھرتی کیا جائے اور پیرا میڈیکل کے دیگر مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں